اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارت نے آبی جارحیت شروع کر دی اور پاکستانی دریائوں میں سیلابی پانی چھوڑ دیا۔ پاکستانی دریاؤں میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ دریائے ستلج بھی بھپرنے کو تیار ہے۔ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر13 اگست کی دوپہر بڑا سیلابی ریلا گزرے گا۔ ارسا کے مطابق 56 ہزار کیوسک سیلابی ریلا دریائے ستلج میں اوکاڑہ اور بہاولپور کے مقامات کو لپیٹ میں لے گا۔ انڈس واٹر کمشنر بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے جانے کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ، اوکاڑہ اور قصور سمیت متعلقہ ضلعوں کی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پاک فوج سمیت ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں امدادی سامان بھی بھیجا جا رہا ہے





















