لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب نے قصورویڈیوسیکنڈل کی تحقیقات کے جے آئی ٹی تشکیل د ے دی ہے جوکہ واقعہ کی ہررخ سے تحقیقات کرے گی ۔وزیراعلی پنجاب نے اس سلسلے میں کہاہے کہ انصاف کے تمام تصاضے پورے کئے جائیں گے اورملزمان کوقرارواقعی سزا دی جائے گی ۔جبکہ .قصور زیادتی اسکینڈل کے ساتوں مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی آپریشنزپنجاب ،آر پی اوشیخوپورہ شریک تھے۔پولیس کے مطابق بچوں سے زیادتی کیس کے 7مقدمات میں 7اے ٹی اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔





















