کراچی (نیوزڈیسک) سندھ رینجرز نے پولیس کے اعلی حکام کو19پولیس افسران کے بارے میں ایک خط لکھاہے کہ یہ پولیس افسران بھتہ خوری ،اغواءبرائے تاﺅان اورسیاسی لوگوں کوپناہ دینے کے الزمات ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق رینجرز نے اپنے خط میں لکھاہے کہ یہ پولیس افسران کراچی میں امن وامان خراب کرنے میں کرداراداکررہے ہیں اس لئے ان پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔رینجرز نے یہ بھی پولیس کے اعلی حکام کوخط میں بتایاہے کہ یہ پولیس افسران دیگرکئی اوردھندوں میں ملوث ہیں ۔خط میں کہاگیاہے کہ سندھ پولیس کے اعلی حکام ان افسرا ن کے خلاف کارروائی کریں رینجرز حکام کی جانب سے پولیس کے اعلی افسران کو خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ جرائم میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ خط کے مطابق ایس ایس پی اکرم ابڑو ، سب انسپکٹر ممتاز مہر، پولیس اہلکار رانا حنیف ، پولیس اہلکار بلال اغوا برائے تاوان کی ورداتوں میں ملوث ہیں۔ انسپکٹر چودھری اعظم ، سب انسکپٹر سرفراز ، اے آیس آئی راجا خالد ، اے آیس آئی ناصر عروج ، پولیس اہلکار کامران بیٹر ، فاروق شاہ ، بابر، رمضان بیٹر اور عمران میمن بھتہ خوری کی ورداتوں میں ملوث ہیں۔ انسپکٹر واصف قریشی جرائم پیشہ افراد کی مدد کرنے میں ملوث ہیں۔ پولیس حکام نے تاحال کسی پولیس افسر و اہلکار کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں جلد کارروائی عمل میں لائیں گے۔