اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی ایکٹ 1952 ترمیمی بل 2015 کو سینٹ کے اندر منظو ر کر لیا گیا ، نجی ٹی کے مطابق یہ بل وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پیش کیا گیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا، سینیٹر فرحت اللہ بابر کی طرف سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پراسے پبلک کرنے کی تحریک پیش کی گئی تھی ، جسے ایوان نے مسترد کردیا























