پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

اللہ نے شادیوں کا کہا ہے طلاق کا نہیں، بشریٰ کو طلاق دی نہ خلع کے کاغذات پر دستخط کیے

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اپنی تیسری شادی کے بعد کہا ہے کہ اللہ نے شادیوں کا کہا ہے طلاق کا نہیں، بشریٰ کو طلاق دی نہ خلع کے کاغذات پر دستخط کیے۔تفصیلات کے مطابق شادی کے بعد عامر لیاقت نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے ان موضوعات پر گفتگو کی جو اس سے

قبل موضوعِ بحث نہیں رہے تھے۔عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کو طلاق نہیں دی اور نہ ہی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کے خلع کے کاغذات پر دستخط کیے۔عامر لیاقت حسین نے شادی اور طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کرنا خاصہ مشکل ہے تاہم طلاق دینا اور چھوڑ دینا زیادہ آسان ہے، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی سابقہ بیویوں کو نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ نہ میں نے بشریٰ کو طلاق دی اور نہ ہی طوبیٰ کے خلع کے کاغذات پر دستخط کیے، بشریٰ نے خود طلاق کا اعلان کیا ہے میں نے انہیں نہیں دی۔عامر لیاقت نے انکشاف کیا کہ میں کسی عدالت نہیں گیا، میں طلاق اور خلع کو اچھا نہیں سمجھتا، اللہ تعالیٰ نے شادیاں کرنے کا کہا ہے، طلاق اور خلع دینے کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ طلاق اور خلع کے معاملات ان دونوں نے خود ہی دیکھے، میں اس میں شامل نہیں تھا جس پر میزبان نادر علی نے پوچھا کہ ایسے طلاق ہوجاتی ہے؟ جواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں لیکن میں کسی عدالت نہیں گیا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…