جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

روس کا یوکرین پر حملے کا خطرہ ، کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کا حکم دیدیا

datetime 13  فروری‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی)یوکرین کے محاذ پر کشیدگی میں کمی کے لئے امریکا اور روس کے صدور کیدرمیان ٹیلیفونک رابطہ دھمکیوں میں بدل گیا، امریکی اور فرانسیسی صدور کی روسی صدر پیوٹن کو یوکرین پر حملے سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین میں جنگ کا خدشہ بڑھ گیا، امریکی اور روسی صدور نے ٹیلی فونک گفتگو میں ایک دوسرے کو دھمکیاں دیں ،

جوبائیڈن نے اس موقع پر کہاکہ یوکرین پر حملہ کیا تو روس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی روسی صدر کو یوکرین پر حملے سے باز رہنے کی تنبیہ کی ، فرانسیسی صدر نے بھی پیوٹن کو فون کر کے جنگ کے سنگین نتائج سے آگاہ کیا، روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کی صورت میں یورپ کے سخت رد عمل کا بتا دیا۔کئی ممالک نے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی، امریکا نے یوکرینی سفارتخانے سے نان ایمرجنسی سٹاف کو لوٹنے کی ہدایت کردی، سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ سرحد پر مسلسل روسی فوج میں اضافے سے حملے کا خطرہ بڑھ گیا ۔روس نے کہاکہ بے بنیاد پروپیگنڈے کے باعث یوکرین میں روسی ملازمین کے خلاف اشتعال انگیزی کا خدشہ ہے جس پر سفارتخانے میں عملے کی تعداد کم کردی ۔برطانوی وزارت دفاع نے اپنے شہریوں کو یوکرین سے جلد از جلد نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی طرح یوکرین سے شہریوں کو نکالنے برطانوی افواج نہیں آئیں گی، نیدرلینڈز نے یوکرین کے لیے پروازیں بند کر دیں، جرمنی،آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ،کویت اور لتھوانیا نے بھی شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔روسی افواج کی مختلف محاذوں پر جنگی مشقیں جاری ہیں، بیلاروس کے جنوبی علاقے میں بری افواج نے جنگی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، ادھر کریل جزائر کے قریب روسی آبدوز نے امریکی آبدوز کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔بحیرہ اسود میں کریمیا کے ساحل کے قریب ماسکو کے 30 جنگی جہازوں نے ملٹری ایکسرسائز کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…