ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کی صاحبزادی اور داماد کو جھوٹے کیس میں ملوث کر کے میڈیا ٹرائل کیا گیا،عدالتی فیصلے نے تمام الزامات رد کر دیے

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے صاف پانی کیس میں احتساب عدالت کے تفصیلی فیصلے کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام اور احتساب کے بیانیے کے منہ پر ایک اور زوردار طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کا جھوٹا احتساب کا بیانیہ ہر روز منہ کے بل گرتا ہے ،عمران صاحب تفصیلی عدالتی فیصلے کے آئینے میں اپنے جھوٹ کا چہرہ دیکھیں،

تمام فیصلوں کی فوٹو کاپی کر کے عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کو پڑھنے کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ اگست 2018 میں جب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا تھا اور آشیانہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا تب بھی یہ کیس نہیں بنتا تھا، عمران صاحب فیصلہ پڑھیں کہ صاف پانی منصوبے سے صرف پنجاب کی عوام کو فائدہ پہنچا ہے ،فیصلے کو پڑھیں کہ کوئی لاقانونیت ، رولز کی خلاف ورزی یا مالی فوائد سامنے نہیں آئے ،نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ہر جھوٹا الزام لگایا، ہر جھوٹا کیس بنایا لیکن وہ ثابت نہیں کرسکے کیونکہ کرپشن ہوئی ہی نہیں ،برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے شہباز شریف کو کلین چٹ دینے کے بعد ملک کے اندر تیسرا عدالتی فیصلہ ہے جس میں اللہ تعالی نے شہباز شریف کو سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی منی لانڈرنگ نہیں، کوئی کمیشن نہیں، کوئی کک بیک نہیں، کوئی اختیارات کا غلط استعمال نہیں، عمران صاحب فیصلہ پڑھیں اور شرم کریں ،شہباز شریف نے سب سے کم بولی دینے والی کمپنی سے مذاکرات کرکے منصوبے کی لاگت مزید کم کرائی، عوام کا پیسہ بچایا،عمران صاحب فیصلے میں لکھا ہے کہ عوام اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور فائدہ دینے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عوام کو فائدہ دینے اور ان کی خدمت کرنے پر آپ نے شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں کو جیل میں ڈالا ،

تمام فیصلوں کی فوٹو کاپی کر کے عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کو پڑھنے کے لئے بھیج دی گئی ہے ،الحمدللہ شہباز شریف ہر روز عمران خان کے لگائے ہوئے الزامات سے سرخرو ہوتے ہیں اور عمران صاحب ہر روز کرپشن کی دلدل میں دھنستے جار ہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے پٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ نے اپنی ٹوئٹ میں

کہا کہ بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں اور بہنوں بیٹیوں کی عزت کی جاتی ہے۔ تین سال سے شہبازشریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد علی عمران کو ایک جھوٹے کیس میں ملوث کر کے میڈیا ٹرائل کیا گیا،الحمدللہ عدالتی فیصلے نے تمام الزامات رد کر دئیے،کہاں ہے شہزاد اکبر؟ عمران نیازی کو شرم آنی چاہیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…