پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

راولپنڈی کنٹونمنٹ ہسپتال کے واش روم میں 2 کم سن بچیوں سے زیادتی، ملزم گرفتار

datetime 13  فروری‬‮  2022 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں کنٹونمنٹ ہسپتال کے واش روم میں 2 کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا بدترین واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے کنٹونمنٹ ہسپتال کے واش روم میں 2 کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کا

انکشاف ہوا ہے، ایک بچی کی عمر 9 اور دوسری کی عمر 11 سال ہے، زیادتی کا شکارہونے والی بچیاں آپس میں رشتے دارہیں اورغبارے فروخت کرتی ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں بچیوں کا ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے، تفصیلی معائنے کے لیے بچیوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا ، شرمناک واقعے میں ملوث ملزم غلام مرتضی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملزم غلام مرتضیٰ مریض کے روپ میں ہسپتال آیا تھا، ملزم نے ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے واش روم میں بچیوں سے زیادتی کی، ہسپتال میں تعینات کنٹونمنٹ ویجی لینس ملازمین نے ملزم کوپکڑا۔کنٹونمنٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ پولیس سے مکمل تعاون کررہا ہے، اسپتال کے ڈارک ایریاز میں مزید ویجی لینس ااسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…