ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف کا دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے ان کے سہولت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرنا کے عزم کا اعادہ

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجو ہ نے ایک بار پھر دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے ان کے سہولت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرنا کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو شدید محنت سے حاصل کردہ کامیابیاں رائیگاں نہیں کرنے دیں گے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

نے بلوچستان کے علاقے پنجگور کا دورہ کیا، آرمی چیف نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنیوالے جوانوں کیساتھ دن گذارا۔آرمی چیف کو مقامی کمانڈر نے سیکیورٹی صورتحال سمیت ابھرتے خطرات سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے حالیہ حملوں کا بہادری سے جواب دینے کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا کہ جوان اپنی آپریشنل تیاریاں برقرار رکھیں تاکہ بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنائی جاسکیں، انہوں نے زور دیا کہ مقامی آبادی کا تحفظ اور سیکیورٹی یقینی بنائیں۔آرمی چیف نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، بعدازاں آرمی چیف کی پنجگور میں قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات ہوئی، جس کے دوران آرمی چیف نے عمائدین کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کیلئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگا۔آرمی چیف نے علاقے کی ترقی اور استحکام کیلئے عمائدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے، دہشت گردوں کو شدید محنت سے حاصل کردہ کامیابیاں رائیگاں نہیں کرنے دیں گے، آرمی چیف کے پنجگور پہنچنے پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ان کا استقبال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…