پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

سر میں کیل ٹھونکنے سے متاثرہ خاتون کا ملک سے باہر بھجوانے کا مطالبہ

datetime 12  فروری‬‮  2022 |

پشاور (این این آئی)پشاور میں سر میں کیل ٹھوکنے سے متاثر ہونے والی خاتون نے بیٹے کی خواہش اور جعلی عامل سے متعلق دونوں باتوں کو مسترد کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں خاتون بازگلہ نے کہا کہ اس کے دو بیٹے پہلے ہی ہیں، ہسپتال لاتے وقت بے ہوش تھی اور ڈاکٹر سے کوئی بات نہیں کی، ڈاکٹر جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ

مجھ پر جنات آتے ہیں، کمرے سے کیل نکال رہی تھی تو بے ہوش ہوگئی، جب آنکھ کھلی تو ہسپتال میں تھی اور کیل میرے سر میں تھی۔خاتون نے بتایاکہ ہم غربت کے باعث افغانستان سے پشاور آئے، میرے شوہر کوئی امیر نہیں، ہم بہت غریب ہیں، اس واقعہ کی وجہ سے باتیں سننا پڑرہی ہیں، کرائے کا مکان ہے جسے خالی کرنے کا کہا جارہا ہے۔بازگلہ نے کہا کہ میرے شوہر بہت اچھے ہیں اور بہت خیال رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری خاندانی دشمنیاں ہیں جس وجہ سے ایک بھائی ہلاک ہوا اور دوسرا زخمی ہے، باپ کا بھی انتقال ہوچکا ہے، غربت کی وجہ سے زندگی انتہائی مشکل ہے، ہم یہاں زندگی گزارنا نہیں چاہتے حکومت کسی اور ملک بھجوائے۔واضح رہے کہ پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کا واقعہ 8 فروری کوسامنے آیا تھا، خاتون کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آپریشن کرکے کیل کو نکالا گیا تھا۔اس واقعہ میں پہلے یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ اولاد نرینہ کی خواہش پر عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی تھی تاہم بعد میں خاتون نے کہا کہ گھر میں کام کاج کے دوران جنات کی آمد ہوئی، مجھے جنات کے اثرات کی شکایت ہے، کمرے کے سامنیگری تو میرے سر میں کیل لگی اور زخمی ہوگئی۔گزشتہ روز متاثرہ خاتون کے شوہر نے دعویٰ کیا تھاکہ جنات نے میری اہلیہ کے سر میں کیل ٹھوکی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…