اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جڑواں شہروں اسلام آباد،راولپنڈی سمیت ملک بھر کے بیشتر شہروں میں صبح سویر ے سے بجلی کا طویل بریک ڈاﺅن ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف قسم کی افواہیں گردش کرنے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت ملک کے اکثر شہروں میں طویل وقت سے بجلی کی فراہمی معطل ہے ،رابطے کرنے پر واپڈا دفاتر سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا ۔وزرات پانی و بجلی کے حکام سے بھی رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انکا اس سے کوئی براہ راست تعلق نہیں ۔بجلی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔لوگ موبائل کے ذریعے ایک دوسرے سے وجہ جاننے کی کوشش کرر ہے ہیں لیکن ہر طرف مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔