پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، ملزم کورٹ پولیس اہلکاروں کی غفلت ولاپرواہی سے فرار ہوا۔تفصیلات کے مطابق ہائی پروفائل مفرور اغواکار زوہیب قریشی کیسر کی قیمت

مقرر کرنے کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، آئی جی سندھ کے ذریعے محکمہ داخلہ کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خط میں زوہیب قریشی کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کرنے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کی سفارش کی جائے گی۔ جبکہ ملزم کی گرفتاری میں شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔زوہیب قریشی اغوا برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور کورٹ پولیس اہلکاروں کی غفلت ولاپرواہی سے فرار ہوا۔یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دعا منگی کیس کے فرارمرکزی ملزم زوہیب قریشی نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے 21 فروری تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔جیل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملزم زوہیب قریشی27جنوری کو سٹی کورٹ پولیس کسٹڈی سیفرار ہوا اور فرار کے بعد مقدمات جیل ٹرائل کردیئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…