پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمرہ اجازت نامے جاری کرنے سے متعلق سعودی حکومت کا بڑا اعلان

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ 28 شعبان 31 مارچ 2022 تک اعتمرنا اور توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے جاری کرائے جاسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے ایک بیان میں کہاکہ عمرہ اجازت نامے ایپ ہولڈر

اوران کے مرافقین کے لیے جاری ہوں گے، عمرہ اجازت نامے کے اجرا کا آخری دن 31 مارچ 2022 ہے۔انہوں نے بتایا کہ مناسب تاریخ اور وقت کے انتخاب کا فیصلہ آرام دہ ثابت ہوگا، رمضان سے دو دن قبل تک اجازت نامے جاری ہوں گے۔سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو اجازت نامے کے اجرا کے لیے کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں لینا ضروری ہیں، ازیں مقیم پلیٹ فارم پر ویکسین کا اندراج اور سعودی عرب آتے وقت پی سی آر ٹی سرٹیفکیٹ پیش کرنا بھی ضروری ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے پھر ہدایت کی کہ نیا عمرہ اجازت نامہ دس روز بعد ہی جاری کرایا جاسکے گا، یہ پابندی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا ایس او پیز کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لگائی گئی ہے۔یاد رہے کہ عمرہ اجازت نامہ مقررہ وقت سے چار گھنٹے قبل تک منسوخ کیا جاسکتا ہے اور اسی وقت دوسرا اجازت نامہ جاری کرایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…