پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی شیش سرنگ کی نمائش

datetime 12  فروری‬‮  2022 |

ریاض(این این آئی) برطانوی کمپنی اسٹفش نے سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کی ایک عالمی نمائش کے موقع پر دیوقامت آئینوں سے تیار کردہ ایک بہت بڑی سرنگ پیش کی ہے جسے دنیا کی سب سے بڑی شیش سرنگ (کیلیڈو اسکوپ ٹنل)بھی قرار دیا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیلیڈو اسکوپ میں چاروں طرف آئینے ہی آئینے نصب ہوتے ہیں جن کی

ترتیب کچھ ایسی ہوتی ہے کہ اگر اس کے اندر کوئی چیز رکھ دی جائے تو اس کے لاتعداد عکس بنتے ہیں اور دیکھنے والے کو یوں لگتا ہے جیسے کیلیڈو اسکوپ میں ایک جیسی ان گنت چیزیں رکھی ہوئی ہیں (حالانکہ وہ ایک ہی چیز ہوتی ہے)۔اردو میں کیلیڈو اسکوپ کا قریب ترین لفظ شیش محل ہے۔ یہ کوئی ایسی عمارت ہوتی ہے جس میں در و دیوار پر ہزاروں آئینے لگے ہوتے ہیں۔ یعنی اگر اس عمارت کے کسی کمرے میں ایک فرد موجود ہو تو یوں لگے گا جیسے وہاں لاتعداد افراد کھڑے ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ون جائنٹ لیپ نامی ٹیکنالوجی کانفرنس اور نمائش میں رکھنے کیلیے اسٹفش نے یہ سرنگ خاص طور پر تیار کی تھی جس کی لمبائی 131 فٹ اور اونچائی تقریبا 20 فٹ ہے۔سرنگ کے اندرونی حصے میں دیوار کے 12 پہلوئوں پر سیکڑوں بڑے اور مضبوط آئینے لگائے گئے ہیں جبکہ سرنگ کے دونوں سِروں پر دیوقامت ایل ای ڈی اسکرینز نصب ہیں۔آئینوں کی تنصیب اس مہارت سے کی گئی ہے کہ ان کے

درمیان جوڑ ڈھونڈنا بہت مشکل ہے جبکہ پہلی نظر میں یہ سرنگ اندر سے مکمل دائرے جیسی دکھائی دیتی ہے۔جب یہ ایل ای ڈیز روشن کی جاتی ہیں تو ان پر دکھائی دینے والا منظر، سرنگ کی اندرونی دیواروں پر لاتعداد عکس بناتا ہے اور کسی طلسم جیسا منظر تخلیق کرتا ہے۔سرنگ میں داخلے اور اخراج کا راستہ اس طرح بنایا گیا ہے کہ اس سے کیلیڈو اسکوپ ٹنل کی اندرونی دیواروں پر بننے والے عکس متاثر نہیں ہوتے۔اگرچہ اسٹفش نے اسے دنیا کی سب سے بڑی کیلیڈو اسکوپ سرنگ قرار دیا ہے لیکن 2005 میں ایک جاپانی نمائش کے موقع پر 154 فٹ لمبی کیلیڈو اسکوپک سرنگ پہلے ہی نمائش میں رکھی جاچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…