پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

سمجھیں حکومت کے خلاف تحریک عدم کامیاب ہو گئی ،حکومت جانے کی تیاری میں ہے، رانا ثناء اللہ

datetime 12  فروری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے ہمارے پاس نمبر پورے ہیں ،نمبر گیم کوئی مسئلہ نہیں،صرف بندوں کے کلیئر ہونے کی بات ہے کہ ہم نے کس کو لینا ہے اور کس کو نہیں ،23مارچ کو پریڈ بھی ہو گی اور لانگ مارچ بھی ہوگا ، سمجھیں حکومت کے خلاف تحریک عدم کامیاب ہو گئی اور جلد عوام کی

نا لائق او رنا اہل ٹولے سے جان چھوٹے گی ، تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کو انتہائی خفیہ رکھا جائے گا ۔ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ جن لوگوں سے رابطہ کرنا ہوتا ہے پہلے ان کی فہرست مرتب ہوتی ہے ، ہمارے نمبر پورے ہیں ، ہمارے نمبر کلیئر ہیں اب صرف لوگوں کا کلیئر ہونا باقی ہے کہ کن کو لینا ہے یا نہیں لینا ۔ اب ہم حکومت کے خلاف بھرپور سنجیدگی کے ساتھ پیشرفت کر رہے ہیں ،حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہو گی ، سمجھیں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ، حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے او ریہ جانے کی تیاری میں ہے ، عوام کی جلد نا لائق اور نا اہل ٹولے سے جان چھوٹے گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 23مارچ کو پریڈ بھی ہو گی اور لانگ مارچ بھی ہوگا، اس روز دونوں چیزیں ہوں گی۔انہوں نے پہلے سپیکر یا وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ابھی طے نہیں ہوا ۔ انہوں نے پی ڈی ایم کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی حتمی تاریخ طے ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا اس کا اختیار پارٹی قائد نواز شریف اور اسی طرح دیگر جماعتوں نے اپنی قیادت کو دیا ہے ، اس کی جو بھی تاریخ طے ہو گی اسے انتہائی خفیہ رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…