پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

امریکی قونصل خانے کی شکایت پر نجی ٹی وی کا مبینہ رپورٹر گرفتار

datetime 11  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایف آئی اے نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جنہوں نے دو مرتبہ نجی ٹی وی کا رپورٹر بن کر دو مرتبہ امریکی ویزا حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کی جانب سے امریکی قونصل

خانے کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، جس میں اعجاز چیمہ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایاکہ سیالکوٹ کے رہائشی اعجاز چیمہ کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے جس نے نجی ٹی وی کا رپورٹر بن کر دو بار امریکی ویزا حاصل کیا۔پہلی مرتبہ ملزم اعجاز چیمہ نے 2019 میں ویزا حاصل کیا اور بطور سینئر رپورٹر اقوام متحدہ کے اجلاس کی کوریج بھی کی جب کہ نجی ٹی وی کے سینئر کارسپنڈنٹ بن کر دوسری مرتبہ 2020 میں دوبارہ ویزے کیلیے درخواست دی۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصل خانے کی جانب سے تحقیقات کی گئیں تو نجی ٹی وی انتظامیہ نے ملزم کے پیش کردہ خطوط سے اظہار لاتعلقی کیا، جس کے ب عد امریکی قونصل خانے نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کو خط لکھ دیا۔امریکی قونصل خانے نے خط کے ذریعے ملزم کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…