ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سارے کے سارے ادارے ملکر الٹے ہو گئے ،ہمارے خلاف کچھ نہیں نکلا،شہبازشریف

datetime 11  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سارے کے سارے ادارے ملکر الٹے ہو گئے ،ہمارے خلاف کچھ نہیں نکلا،پونے دو سال تحقیقات جاری رہیں ، حکومت میرے اکاونٹ فریز کرواتی رہی،ایک ایک دھیلے کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ میرے پاس موجود ہے،قبر میں بھی چلا جاؤں حقائق کبھی بھی نہیں بدلیں گے ۔

جمعہ کو شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دور ان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ عدالت مجھے اجازت دے میں دو منٹ بات کرنا چاہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ یہاں جو مقدمہ چل رہا ہے یہی سارا میٹیریل این سی اے لندن بھجوائے گئے،ڈیلی میل میں میرے خلاف خبر لگائی گئی۔ شہباز شریف نے کہاکہ میرے اوپر گرانٹ میں کرپشن کا الزام لگایا گیا،اے آر یو ، نیب ،ایف آئی اے نے تمام ریکارڈ این سی اے کو بھجوایا۔ شہباز شریف نے کہاکہ میرے اور سلمان شہباز شریف کے خلاف وہاں تحقیقات ہوئیں ،میں غریب الوطنی میں رہ کر وہاں سوچا کہ کچھ کماؤں، ملکہ برطانیہ کے سہارے تو نہیں رہنا تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں نے وہاں رہ کر اثاثہ بنایا جس کا سارا ریکارڈ موجود ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ میں نے 2004 میں پاکستان آنے کی کوشش کی،اس عدالت کے سامنے جو کیس ہے یہ وہی کیس ہے جس کا تذکرہ آج کل ٹی وی اور اخبارات میں ہو رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ سارے کے سارے ادارے ملکر الٹے ہو گئے لیکن کچھ نہیں نکلا۔ شہباز شریف نے کہاکہ پونے دو سال تحقیقات جاری رہیں ، حکومت میرے اکاونٹ فریز کرواتی رہی۔ شہباز شریف نے کہاکہ ایک ایک دھیلے کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ میرے پاس موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا۔

انہوں نے کہاکہ میں خطاکار انسان ہوں اور کروڑوں بار اللہ سے معافی مانگتا ہوں،کرپشن تو دور کی بات میں نے غریب قوم کے ایک ہزار ارب کی بچت کی ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ میں نے کئی منصوبوں میں کم سے کم بڈ کروائی اور اربوں روپے بچائے۔ شہباز شریف نے کہاکہ قبر میں بھی چلا جاؤں حقائق کبھی بھی نہیں بدلیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ سارے فیکٹس وہی ہیں جو لندن کی عدالت میں پیش کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…