ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

حجاب تنازعہ کے دوران اڈپی کالج نے مسلم طالبات کے موبائل نمبر اور دیگر تفصیلات لیک کر دیں،طالبات اور گھر والوں پر حملے کا خطرہ

datetime 11  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع اڈپی میں کالج میں حجاب پر پابندی کیخلاف مزاحمت کا آغاز کرنے والی مسلم طالبات نے کہاہے کہ کالج انتظامیہ نے ان کے موبائل نمبر اور گھروں کے پتے لیک کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں خو ف وہراس کا نشانہ بنائے جانے اور ان پر حملوں کا خطرہ ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق

حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والی طالبات میں سے ایک عالیہ اسدی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ واٹس ایپ گروپوں میں ان کا فون نمبر، والدین کا نام اور گھر کا پتہ شیئر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب سب کو معلوم ہوگیا ہے کہ ان کا فون نمبر کیا ہے اور وہ کہاں رہتی ہیں اور ان پر اور ان کے گھروالوں پرہندو انتہاپسندوں کے حملے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر اپنی تفصیلات جاری کئے جانے کے بعد سے انہوں نے برقع پہننا شروع کر دیا ہے۔ایک اور طالبہ ہزارہ شفا نے بتایا کہ ان کی تفصیلات جاری کئے جانے کے بعد سے ان کے والدین کو نامعلوم نمبروں سے ٹیلی فون موصول ہو رہے ہیں۔طالبات کالج انتظامیہ سے اپنی تفصیلات منظر عام پر آنے کا جواب طلب کیا ہے ۔ طالبات نے الزام لگایا ہے کہ ضلع اڈپی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رگھوپتی بٹ، جو کالج کی ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیںکالج کے طلبہ کو مسلم طالبات کے حجاب پہننے کے خلاف اکسا رہے ہیں۔طالبات کا کہنا تھا کہ ہماری تفصیلا ت جاری کئے جانے کے بعد سے وہ خود کو غیر محفوظ تصور کر رہی ہیں۔ ریاست کرناٹک میں گزشتہ ہفتے سے کئی کالجوں میں ہندو طلبا کی طرف سے مسلم طالبات کے حجاب کی مخالفت میں زعفرانی شالیں پہننے کے بعد سے کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور حجاب کے حق میں اور اس کے خلاف کئے گئے مارچ میں متعدد طلباء زخمی ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…