اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دلہن اپنے سسرال میں تین دن کا کہہ کر اپنے میکے گئی ، کئی دن گزرنے پر واپس نہ لوٹی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں کملیش کی شادی کافی عرصہ سے نہیں ہو رہی تھی جب طویل عرصہ بعد اس کی شادی ہوئی تولڑکی پوجا ملی جس نے
بتایا کہ اس کے اوپر تین لاکھ روپے کا قرضہ اور اس کا پہلا شوہر مر چکا ہے اگر کملیش یہ رقم ادا کرتا ہے تو وہ شادی کیلئے تیار ہے ، بھارتی شہری کملیشن نے موقع پر تین لاکھ ادا کیے اور پوجا سے شادی کر لی ، شادی کے تین دن بعد پوجا نے کہا ہے کہ اس کی والدہ کی کال آئی ہے وہ اپنے والدین کے گھر جارہی ہے جہاں پر ان کے چچا کی طبیعت خراب ہے ۔ اس نے جانے سے قبل شوہر سے مزید ایک لاکھ روپے لیے اور میکے چلی گئی ، کئی روز کے بعد بھی جب واپس نہ آئی تو کملیش اسے لینے سسرا ل چلا گیا لیکن جب گھر پر پہنچا تو تالا لگا دیکھ کر اس کے اوسان خطا ہو گئے اس نے اردگرد کے لوگوں کو اپنی بیوی کی تصویر بھی دکھائی لیکن سب کا کہنا تھا کہ اسے کسی نے نہیں دیکھا جب اسے یہ محسوس ہوا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے تو اس نے پولیس نے اپنا مقدمہ درج کروا دیا پولیس نے لڑکی اور اس کے بھائی جو اصل میں اس کا آشنا تھا گرفتار کر لیا ہے