اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ سیون کی فرنچائز ملتان سلطانز کی قیادت کے حوالے سے چہ مگوئیاں ختم ،انہیں کپتان بنانے کا فیصلہ عالمگیرترین نے خود کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانزنے 2017ء میں انٹری دی اس وقت وہ اپنا پہلا سیزن کھیلا ، پہلےکپتان شعیب ملک تھے
انہوں نے دو سیز ن 2018اور 2019میں ٹیم کی کپتان کی اس کے بعد یہ ذمہ داری شان مسعود کو دی گئی تاہم رواں سال ٹیم کی کپتان محمد رضوان کو سونپی گئی ہے ۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ خود بھائی عالمگیر ترین نےکیا ہے۔