پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

ڈاکٹر نمرتا اور ڈاکٹر نوشین کی پراسرار موت کے واقعات میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  فروری‬‮  2022 |

نوابشاہ(این این آئی)بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں میڈیکل کی طالبات ڈاکٹر نمرتا اور ڈاکٹر نوشین کی پراسرار موت کے واقعات میں حیرت انگیز انکشافا ت سامنے آئے ہیں۔جامشورو کی فارنزک لیبارٹری نے ڈی این اے رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں کیسز میں حاصل کیے گئے نمونے ایک ہی مرد کے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسم اور کپڑوں سے ملنے والے نمونوں میں 50 فیصد مشابہت ہے، نوشین شاہ کے نمونوں کو مزید جانچ کے لئے محفوظ کردیا گیا ہے۔متعلقہ حکام سے سفارش کی گئی ہے کہ گرلز ہاسٹل سے وابستہ تمام مردوں سمیت ہاسٹل میں آنے اور جانے والے تمام مردوں کے نمونے لیے جائیں۔دوسری جانب تفتیشی حکام نے بتایاکہ دونوں لیڈی ڈاکٹرز بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھیں،دونوں کے ہاسٹل کے درمیان فاصلہ ایک سے 2 کلو میٹر تھا۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ ڈاکٹر نمرتا ہاسٹل نمبر 2 جبکہ ڈاکٹر نوشین ہاسٹل نمبر 4 میں رہتی تھیں،دونوں کی مبینہ خودکشی کا طریقہ ایک جیسا تھا، لاشیں پنکھے سے لٹکی ہوئی تھیں۔تفتیشی حکام نے بتایاکہ 2019 میں خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نمرتا سے زیادتی کے شواہد ملے تھے، جبکہ نومبر 2021 میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نوشین سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔اس کے علاوہ ڈاکٹرنوشین کی لاش کے قریب مبینہ خط ملا تھا، ڈاکٹر نمرتا کے کمرے سے تحریر نہیں ملی تھی۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ دونوں ڈاکٹرز کے جسم اور کپڑوں سے ملنے والے نمونے ایک ہی شخص کے نکلے ہیں جس کے بعد ہاسٹل میں آنے جانے والے تمام مردوں کے خون کے نمونے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…