اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بطور وکیل کروڑوں روپے کی فیسیں چھوڑ کر حضور اکرم ؐ کی خوشنودی اور آخرت میں بخشش کیلئے کام کررہا ہوں ،فروغ نسیم

datetime 11  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بطور وکیل کروڑوں روپے کی فیسیںچھوڑ کر حضور اکرم ؐ کی خوشنودی اور آخرت میں بخشش کیلئے وزارت قانون میں کام کررہا ہوں ، میری ساری تگ و دو شفاعت کیلئے ہے ، اگر شفاعت مل جائے تو

وہ دولت کے مقابلہ میں زیادہ اہم ہے ۔انہوںنے یہ بات ایک سوشل میڈیا پر دیئے گئے انٹرویو میں کہی ۔ ایک پروگرام میں میزبان نے وفاقی وزیر فروغ نسیم سے سوال کیاکہ ایک جانب بھاری فیسیں اور ایک جانب سرکاری ملازم جتنی تنخواہ ہے جو وفاقی وزیر آپ لے رہے ہیں اور پریکٹس بھی چھوڑ رکھی ہے اور رات بارہ بجے تک کام بھی کرتے ہیں اور لوگوں کی تنقید کا سامنا بھی کر نا پڑتا ہے تو یہ سب کچھ کیوں کررہے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر فروغ نسیم نے جواب دیاکہ میں آپ کو سچ بتائوں یہ میں صرف حضورؐ کیلئے کررہا ہوں ، مرنا سب نے ہے ، جب جائیں گے تو شاید شفاعت مل جائے یہ ان کا ملک ہے جو اس ملک سے وفا کریگا وہ حضورؐ سے وفا کریگا ، اللہ کرے ایسا ہی ہو میری شفات ہو جائے وہ شفاعت پانے کیلئے ساری تگ و دو ہے بڑی سے بڑی دولت کچھ بھی نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…