کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ناراض نہیں مایوس ہیں۔ عمران خان کی سیاسی فین ہونے پر بہت پچھتاوا ہے۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے دھرنے سے مایوس تھی۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان میرے بھی وزیر اعظم ہیں، عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے ہم جیسے لوگوں کو سیاسی سوچ دی۔عفت عمر نے کہا کہ نواز شریف کو ٹھیک ہو کر واپس آنا چاہیے۔