اسلام آباد (این این آئی)وزارت تجارت نے پاکستانی روپے میں افغانستان کو برآمدات کی اجازت دیدی۔ افغانستان کو برآمدات میں آسانی پیدا کیلئے وزارت تجارت نے پاکستانی روپوں میں 17 اشیاء کی ایکسپورٹ سیٹلمنٹ کی اجازت دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اشیاء میں پولٹری اورپولٹری کی مصنوعات، گوشت، سیمنٹ، فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل، پھل، سبزیاں، نمک، چاول، آلات جراحی وغیرہ شامل ہیں ۔