اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں پینے کا پانی 61 اور کراچی کا 93 فیصد تک غیر محفوظ ہونے کا انکشاف

datetime 11  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے بڑے شہروں میں پینے کا پانی 93 فیصد تک غیر محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سینیٹ میں دیے گئے تحریری جواب میں کہا کہ 2020 میں ملک کے 29 شہروں سے پینے کے پانی کے نمونے لیے گئے

اور پانی کے نمونوں کے مطابق ملک میں 61 فیصد پینے کا پانی غیرمحفوظ ہے۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا کہ نواب شاہ سے لیے گئے پانی کے 100 فیصد نمونے غیر محفوظ تھے جب کہ گلگت اور میرپورخاص کے پانی کے تمام نمونے بھی 100 فیصد غیر محفوظ پائے گئے۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق کراچی میں پینے کے پانی کے 93 فیصد نمونے غیر محفوظ ہیں جب کہ سکھر میں 67، حیدرآباد 80 اور بدین میں 92 فیصد پانی کے نمونے غیر محفوظ پائے گئے۔تحریری جواب میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں پینے کے پانی کے 29 فیصد نمونیغیر محفوظ تھے جب کہ بہاولپور میں 75، ملتان 94، سرگودھا 83، لاہور 31، قصور 10، مظفرا?باد 70 اور کوئٹہ کے پانی کے 65 فیصد نمونے غیر محفوظ تھے۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق گجرات اور سیالکوٹ سے حاصل کیے گئے پانی کے سارے نمونے محفوظ تھے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بتایا کہ ملک بھر سے پانی کے نمونے شہری اور دیہی علاقوں سے لیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…