لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے درمیان آئندہ ہفتے ملاقات کا امکان ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی پیشی اور پی ڈی ایم کے اہم اجلاس کے باعث مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان ملاقات کا وقت طے نہیں ہو سکا۔شہباز شریف
اور چودھری بردران کی ملاقات آئندہ ہفتے کے دوران متوقع ہے۔شہباز شریف اور (ن) لیگ کا وفد وقت اور دن طے ہونے پر چودھری بردران کے گھر جائے گا۔شہباز شریف چودھری شجاعت حسین کی عیادت بھی کریں گے۔شہباز شریف چودھری برادران سے حکومت کے خلاف حمایت بھی مانگیں گے۔