اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافےکے باوجود ہم نے کم اضافہ کیا، شوکت ترین

datetime 11  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی جتنی قیمت بڑھی ہم نے اس کے مقابلے میں کم اضافہ کیا ہے،سعودی قرض واپسی کا ٹائم فریم ایک سال ہے، ضرورت پڑی تو قرض واپسی میں توسیع بھی کر لیں گے ،برآمادات میں اضافہ ہو رہا ہے،

ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں، تجارتی خسارے میں 1.5 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے،فروری اور مارچ میں مزید کم ہو جائے گا۔ جمعہ کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران رخسانہ زبیری، جام مہتاب، افنان اللہ اور مشتاق احمد کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا دنیا میں شرح سود بڑھ رہی ہے، دوست ممالک سے جو قرضہ لیا گیا ہے وہ آئی ایم ایف اور دیگر اداروں کی شرح سود کی نسبت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے اور سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے امید ہے دوست ممالک سے لئے جانے والے قرضے میں توسیع نہیں کرانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پٹرولیم مصنوعات، خوردنی تیل، کوئلے اور سٹیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، دو ارب ڈالر کی ویکسین درآمد کی گئی ہے، گندم اور چینی بھی درآمد کی گئی ہے، اس کے علاوہ دالیں بھی درآمد کر رہے ہیں، روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے، سعودی عرب سے موخر ادائیگی کی سہولت ابھی تک ہم نے استعمال نہیں کی، آئندہ ماہ سے اس کا استعمال شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 28 میں سے 27 اہداف مکمل کر لیے ہیں، صرف ایک شرط کی وجہ ہمیں نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہمارے اوپر دبائو ڈالا جا رہا ہے، یہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے، ہماری جگہ کوئی اور ملک ہوتا تو صرف ایک شرط کی وجہ سے اسے گرے لسٹ میں نہ رکھا جاتا، امید ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے آئندہ جائزے میں نکل آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…