اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کی تیار یاں ،وزیراعظم عمران خان کے دورہ پاکستان کی دعوت پر شہزاد چارلس نے کیا جواب دیا

datetime 11  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کی تیاریوں کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان نے برطانوی شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی ۔ پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات کی اور انھیں وزیراعظم کی جانب سے

تہنیتی پیغام پہنچا یا جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ قریبی دوست اور دیرینہ شراکت دار ہیں، پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کو شاندار طریقے سے منانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا کے دورہ پاکستان کے لیے منتظر ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں رواں سال آپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی عالمی کاوشوں کے لیے کارگر ثابت ہوگا۔ شہزادہ چارلس نے وزیراعظم عمران خان اور زلفی بخاری کا دورہ پاکستان کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ چارلس نے افغانستان سے برطانوی شہریوں اور سفارتی عملہ کے محفوظ انخلاء پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ چارلس نے کہا پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔ پرنس آف ویلز نے خطہ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔ شہزادہ چارلس کی وزیراعظم عمران خان کی موحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا عمران خان کی قیادت میں عالمی امور پرپاکستان کے مثبت کردار کو پزیرائی ملی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…