اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں اربوں روپے کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کا انکشاف

datetime 11  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں 2 ارب 6 کروڑ روپے کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے دو لوپ، راولپنڈی اور اٹک میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا مبینہ ٹیکا لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اٹک رنگ روڈ منصوبے میں شامل ہی نہیں تھا لیکن پھر بھی سابق کمشنر محمد محمود نے ممبر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید سے مل کر زمین حاصل کرنے کے لیے نجی کمپنیوں کو 2 ارب 3 کروڑ روپے دے دیے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق کمشنر محمد محمود، پراجیکٹ ڈائریکٹر وسیم تابش اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ گرفتار ہوئے جن کی بعد میں ضمانت ہو گئی، ایک ملزم عبداللہ بیرون ملک فرار ہے جبکہ ممبر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید کے خلاف محکمانہ انکوائری کے لیے چیف سیکرٹر ی کو خط لکھا جا چکا ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان نے 2020 میں راولپنڈی اور اٹک میں رنگ روڈ کے لیے غیر قانونی طور پر زمین خریدی، 2021 میں مقدمہ درج ہوا، تینوں ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…