اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی وزیر داخلہ نے ای پاسپورٹ متعارف کرا دیا

datetime 11  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے سعودی الکٹرونک پاسپورٹ (ای پاسپورٹ)متعارف کرانے کی دستاویز پر دستخط کر دیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ای پاسپورٹ عالمی سفری دستاویزات میں استعمال ہونے والی اعلی

ترین فنی اور سیکورٹی خصوصیات سے آراستہ ہے۔ یہ نیا پاسپورٹ وزارت داخلہ ، وزارت مالیات اور سعودی اتھارٹی فار ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ اور ویژن 2030 پروگرام کے اہداف میں شامل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر کا حصہ ہے۔سعودی ای پاسپورٹ میں ذاتی معلومات اور تصاویر کے سیکورٹی تحفظ کی سطح بڑھانے کے لیے ایک برقی سِم لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی مقامات پر اسمارٹ گیٹس کے ذریعے تصدیق کی خصوصیت بھی شامل ہے۔وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے اس سلسلے میں ریاض میں پاسپورٹ جنرل ڈائرکٹوریٹ کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔پاسپورٹ ڈائرکٹوریٹ کے سربراہ سلیمان بن عبدالعزیز الیحیی نے اس حوالے سے منعقد تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاسپورٹ کے شعبے میں وسیع پیمانے پر تیز رفتار ترقی اور پیش رفت دیکھی گئی۔ اس حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات اور سپورٹ اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی مسلسل نگرانی حاصل رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…