اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ایران کا اسرائیل اورامرہکہ تک مار کرنیوالے میزائل کا تجربہ

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران نے ایک نئے میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی رینج خطے میں امریکی اڈوں اور اپنے روایتی دشمن اسرائیل کے اندر موجود اہداف تک بتائی گئی ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران

کے سرکاری ٹی وی نے خبر دی کہ میزائل کی رینج 1450 کلومیٹر ( 900 میل) ہے۔اس میزائل کو خیبر شکن کا نام دیا گیا ہے، جو اسلام کے ابتدائی دنوں میں مسلمان جنگجوئوں کے زیر قبضہ یہودی قلعے کا حوالہ ہے۔ یہ طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل مقامی طور پر ایرانی پاسداران انقلاب نے تیار کیا ۔ اس کی اپنے ہدف کو درست طور پر نشانہ بنانے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ یہ ٹھوس ایندھن سے چلتا ہے اور میزائل شیلڈز سسٹم میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تاہم ان معلومات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ۔ اسرائیل کا ایران سے قریب ترین مقام تقریبا 1000 کلومیٹر یا 620 میل دور ہے۔ ایران، جس کا مشرق وسطی میں سب سے بڑا میزائل پروگرام ہے، کا کہنا تھا کہ اس کے بیلسٹک میزائلوں کی رینج 2,000 کلومیٹر تک ہے اور وہ خطے میں اپنے روایتی دشمن اسرائیل اور امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…