جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا اعلان کردیا

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہؤں کی تفریق ختم کرنے کیلئے حکومت نے یکم مارچ سے مزید پندرہ فیصد اضافے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے انیس کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے کیلئے ڈسپیرٹی الاؤنس

میں پندرہ فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے مجموعی طور پر دو سالوں میں چالیس فیس ڈسپیریٹی الاونس کا اضافہ کردیا گیا ،پچھلے سال پچیس فیصد اب مزید پندرہ یعنی موجودہ تنخواہ میں اب مزید پندرہ فیصد اضافہ یکم مارچ سے ہوجائیگا ۔ جنرل پرویز مشرف کے دور میں پہلی مرتبہ چند وفاقی سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے ملازمین کی تنخواہوں کو دگنا کیا گیا جس میں بعد میں قومی اسمبلی، سینٹ ، پی ایم آفس ، صدارتی سکریٹریٹ، نیب ایف آئی اے ، ایف بی آر سمیت درجنوں ادارے شامل ہو گئے تاہم پاکستان سیکرٹریٹ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوا اس تفریق پر سب سے پہلے سرکاری ملازمین کا مظاہرہ نواز شریف دور میں ہوا جبکہ تبدیلی سرکار کے دور میں اس ناانصافی کیخلاف پاکستان سیکریٹریٹ کی باقاعدہ تالا بندی کی گئی جس پر گزشتہ سال حکومت ڈسپیرٹی الاؤنس دینے پر مجبور ہوئی اب دو سالوں میں چالیس فیصد اضافہ کرکے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کو کم کیا گیا ہے تاہم ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ساٹھ فیصد تفریق کو ختم کرنے کیلئے حکومت جلد اقدامات کرے،وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فنڈز سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں اور ان کے سکیل پروموشن سمیت تمام مسائل حل کریں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…