کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر عملے کی سخت کاروائی ، دبئی جانے والے مسافر سے چیکنگ کے دوران 40ہزار ڈالر برآمد کر لیے گئے ، نجی ٹی کی خبر کے مطابق ایان علی کیس کے بعد کسٹم اور ایئر پورٹ عملہ کی جانب سے چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے ، آج پکڑے جانے والے شخص کو اے ایس ایف نے کو آف لوڈ کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا ہے ، جہاں مزید کاروائی عمل میں لے جائی جائے گی





















