پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم کے خلاف رواں ماہ ہی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری کرلی

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم کے خلاف رواں ماہ ہی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مارچ یا مئی نہیں، بلکہ رواں ماہ ہی لائے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن نے فروری ہی میں

ان ہاؤس تبدیلی کی تیاری کرلی، اور اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ہوم ورک بھی مکمل کر لیا ہے، اور لیگی قائد نوازشریف نے بھی شہبازشریف کو عدم اعتماد کے لئے کلی اجازت دے دی ہے۔ن لیگی پارٹی ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کیلئے پلان اے اور پلان بی بنایا ہے، اور وزیراعظم عمران خاں کے خلاف رواں ماہ ہی تحریک عدم اعتماد لانے کا قوی امکان ہے، یہ فیصلہ شہباز شریف کے حکومتی اتحادیوں، اپوزیشن قائدین سے بیک ڈور رابطوں کے بعد کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے شہباز شریف پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لیں گے، اور اجلاس میں حکومتی اتحادیوں اور پیپلز پارٹی سے ہونے والے رابطوں، حکومتی اتحادیوں اور پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کی تعداد کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ہی اسی ماہ عدم اعتماد کی تجویز دیں گے، جب کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حتمی منظوری کے بعد شہباز شریف تحریک عدم اعتماد پر عملی اقدامات کا آغاز کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…