پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے معیار تعلیم پر سوال اٹھا دیئے

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلیاں کرنی ہونگی۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان کی معیاری تعلیم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی ادارے بڑھ گئے لیکن بچوں کی

معیاری تعلیم تک رسائی کا برا حال ہے۔اے ڈی بی نے رپورٹ میں کہا کہ پبلک ایجوکیشن سروس کا معیار ناگفتہ بہ ہے کیوںکہ تعلیمی بجٹ کم اور اس کا استعمال ناقص ہے۔اے ڈی بی کے مطابق اس نظام میں مزید سرمایہ کاری اور اصلاح کی اشد ضرورت ہے، پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن میں مزید طلبہ و طالبات کو شامل کرنا لازم ہے۔اے ڈی بی نے کہا کہ پرائمری اسکولوں اور 10 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیئے نصاب بدلنا ہوگا، 15 تا 24 سال کے طلبہ و طالبات کے تعلیمی ماحول کو نئے سرے سے ترتیب دینا ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں بچے اور بچیاں صرف اس لیے اسکول نہیں جا پاتے کہ ملک کے بہت سے اسکولوں میں انھیں بنیادی ضروریات جیسے کہ پانی اور ٹوائلٹ یا بیت الخلا ہی دستیاب نہیں ہیں۔پاکستان میں 5 سے 16 برس کی عمر کے 2 کروڑ 20 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے۔ اگرچہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران پرائمری سکولوں کی شرح داخلہ میں اضافہ ہوا ہے لیکن اسکول سے باہر موجود بچوں کی اس قدر بڑی تعداد میں یہ اضافہ خاطر خواہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…