پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ٹیم کو مستقبل میں کوچنگ کے نئے انداز کی ضرورت ہے آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان نے جسٹن لینگر کے استعفیٰ پر خاموشی توڑ دی

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے سابق ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کے استعفیٰ کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹیم کو مستقبل میں کوچنگ کے نئے انداز کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ

کوچنگ کے نئے انداز کے حوالے سے سپورٹ اسٹاف اور کھلاڑیوں نے بھی یہی رائے دی تھی۔ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ سابق کوچ نے تسلیم کیا تھا کہ ان کا طرز کوچنگ سخت تھا، جس حوالے سے جسٹن لینگر نے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف سے معذرت بھی کی تھی۔پیٹ کمنز نے کہاکہ مجھے لگتا ہے معافی غیر ضروری تھی کیوں کہ کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف ان کے سخت برتاؤ کے عادی ہوگئے تھے۔انہوںنے کہاکہ کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے ان کا سخت رویہ مسئلہ نہیں تھا بلکہ ہمیں بہتر کھلاڑی بننے کیلیے کوچنگ کے نئے انداز کی ضرورت ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز اپنا کوچ لانے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔خیال رہے کہ اتواز کے روز آسٹریلیا کے کوچ جسٹن لینگر نیاستعفیٰ دیاتھا، کرکٹ آسٹریلیا نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا نے جسٹن لینگر کو مختصر وقت کے لیے معاہدے میں توسیع کی پیشکش کی تھی، انہوں نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…