راولپنڈی(این این آئی)اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ جعلی ڈگری کیس نو سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے تمام نامزد اہلکار باعزت بری کر دیئے ۔ بدھ کو سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ اسپیشل جج اینٹی کرپشن محمد مسرور زمان نے سنایا ،استغاثہ عائد الزامات ثابت نہ کر سکاتمام نامزد اہلکار باعزت بری
کر دیئے گئے ، اینٹی کرپشن پولیس نے 85 پولیس اہلکاروں کے خلاف 2012 میں مبینہ جعلی ڈگری کا مقدمہ درج کیا تھا، ریٹائرمنٹ کے قریب پولیس کا نسٹیبل ہیڈ کانسٹیبلز کی بھرتی سرٹیفکیٹس کو جعلی قرار دے کران کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے تھے،پولیس ملازمین نے کیس کے خلاف بریت کی درخواستیں دائر کر رکھیں تھی۔