بنگلورو(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہا پسندوں کا تنہا سامنا کرنے والی طالبہ مسکان کی ویڈیو ٹوئٹر پر اپلوڈ کرنے والے محمد زبیر کو وارننگ مل گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسکان کی ویڈیوز پر ہی محمد زبیر نے بتایا کہ ٹوئٹر نے انہیں ای میل کے ذریعے ان ٹوئٹس پر موصول ہونے والی شکایات کے بارے میں بتایا ۔ٹوئٹر کی جانب سے موصول ہونے والی ای میل میں
محمد زبیر کو مسکان کے ٹوئٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جرمن قانون کے تحت مسکان کی ویڈیوز شیئر کرنے والے صارف کو فوری رپورٹ کیا جائے۔ٹوئٹر کی جانب سے جاری ای میل کے اختتام میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ ٹوئٹ جرمنی کے قانون اور ٹوئٹر کے قواعد و ضوابط کے خلاف نہیں ہے۔