مانگامنڈی(این این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی، پرائس مجسٹریٹ شفاقت علی سمرا کی مبینہ ملی بھگت سے دوکاندار من مانے دام وصول کرنے لگے، تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی میں دوکانداروں نے اشیاء خورد نوش کی
قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا، دالیں، گھی،چینی، پھل فروٹ،سبزیوں سمیت ضروریات کی تمام قیمتوں میں دوکاندار منہ مانگے دام وصول کرنے لگے،شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جب سے مانگا منڈی کے علاقے میں تعینات ہوا ہے اس نے مقامی دوکانداروں سے مبینہ طور پر ماہانہ منتھلی مقرر کر کے چپ سادھ کر رکھی ہے جسکی وجہ سے دوکاندار وں نے مانگامنڈی میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے،جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور بھی مہنگائی مافیا کیخلاف خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے جس پر مہنگائی چکی میں پیستی عوام نے وزیر اعلی ٰ پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔