مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد سمیت پنجاب بھر سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تبادلوں کی آن لائن ایپ،آن لائن ایپلی کیشن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ابھی تک 74 ہزار اساتذہ نے گھر بیٹھے اپنے تبادلے کروائے،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے
دور حکومت میں اساتذہ کیلئے بے شمار آسانیاں پیدا کی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تبادلوں کی آن لائن ایپلی کیشن ساڑھے تین لاکھ اساتذہ نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک سال کے دوران آن لائن ایپ کے زریعے 74 ہزار اساتذہ گھر بیٹھے تبادلے کروائے۔سب زیادہ تبادلہ کروانے اساتذہ کا تعلق لاہورسے تھا۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں اساتذہ کیلئے آسانیاں پیدا کی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام دفتری و انتظامیہ کاموں کیلئے آن لائن ایپ بنادی گئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ اب اساتذہ گھر بیٹھے اپنے تمام کرواسکتے ہیں۔واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ای. ٹرانسفر پالیسی کے نتیجے میں اب تک 74 ہزار سے زائد اساتذہ گھر بیٹھے شفاف طریقے سے اپنی ٹرانسفر کروا چکے ہیں. اس کے نتیجے میں ناصرف اساتذہ کے لیے آسانیاں پیدا ہوئیں بلکہ رشوت کے راستے بھی بند ہوئے.