قصور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے اعلیٰ سطح اجلاس میں قصور واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف 7اے ٹی اے کی دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، نجی ٹی کے مطابق پنجاب کے اعلیٰ سطحی اجلا میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے ، اجلاس میں آئی جی پنجاب ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اور آر پی او شیخو پورہ شامل تھے ،اس فیصلے کے بعد مقدمات کی سماعت دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں ہوگی





















