پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان ساڑھے تین سال سے جادو ٹونے اور جنتر منتر سے حکومت چلارہے ہیں، عظمی بخاری

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان ساڑھے تین سال سے جادو ٹونے اور جنتر منتر سے حکومت چلارہے ہیں۔چندے اور جنتر منتر سے حکومتیں نہیں صرف پیر خانے ہی چل سکتے ہیں۔عمران نیازی کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے

اب کوئی جادو ٹونے کام نہیں آئیں گے۔تحریک عدم اعتماد بھی آئے گی اور لانگ مارچ بھی ہوگا۔کپتان جارہا ہے،تبدیلی آرہی اور پرانا پاکستان بحال ہورہا ہے۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہا بزدار صاحب بس اب آپ نے اور آپکے لیڈر نے گبھرانا نہیں ہے۔حیرت ہے اب عثمان بزدار جیسا ریموٹ کنٹرول شخص بھی اپوزیشن پر تنقید کررہا ہے۔عثمان بزدار کی اپنی کوئی حیثیت نہیں وہ اپوزیشن کی حیثیت بتانے چلے ہیں۔بزدار صاحب آپکا اور کے لیڈر کا یوم حساب قریب ہے۔آپ تیاری کریں آپکے خلاف آپکے ہاوس میں عدم اعتماد آئے گی آپکو لگ پتہ جائے گا۔جناب آپ کی اپنی کرسی جہانگیرترین اور پرویز الہی کی مرہون منت ہے۔بزدار صاحب آپ نے تحریک عدم اعتماد کا صرف نام سنا تو حواس باختہ ہو گئے ہیں۔آپ نے جتنا مال پانی جمع کرنا تھا کرلیا اب حساب کتاب کا وقت شروع ہو گیا ہے۔سب سے پہلے عمران خان اور عثمان بزدار کے نمبر آئیں گے کیونکہ سب فصلی بیٹرے فرار ہونے والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…