جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت کے دو سال باقی ہیں، پرویز الہٰی نے حکومت سے علیحدگی سے متعلق حتمی فیصلہ سنا دیا

datetime 8  فروری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان اور وسیم اختر نے مسلم لیگ (ق ) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ جاکر ان کی عیادت کی اورموجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے دوست آئے ہیں ، ہم حکومت کے اتحادی ہیں، مسائل پہلے آپس میں ڈسکس کرتے ہیں

پھر حکومت کو پہنچاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج کی میٹنگ بھی اسی حوالے سے تھی، کوشش ہے کہ بلدیاتی الیکشن پر اپوزیشن کو ملا کر شق وار بات کریں اور بلدیاتی الیکشن میں متفقہ طور پر اسمبلی میں جائیں۔موجودہ حکومت کے ابھی دو سال باقی ہیں، فی الحال حکومت سے علیحدگی کا معاملہ زیرغور نہیں آیا، ہم نے مل کر آواز اٹھائی اور خراب چیزوں کو ٹھیک بھی کرایا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی یہاں آمد کا مقصد چوہدری شجاعت حسین کی عیادت اور خیریت دریافت کرنا تھا۔انہوںنے کہاکہ ابھی باورچی خانے میں سامان جمع ہوا پکنا شروع نہیں ہوا، جب پک کر کوئی چیز سامنے آئے گی تب بتائیں گے، عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس تجاویز دیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اس پر عمل بھی ہو۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان نے کہاکہ آج چوہدری شجاعت کے پاس ان کی عیادت کیلئے آئے ہیں، سندھ کے بلدیاتی بل پر ق لیگ نے ہماری آل پارٹیز کانفرنس میں حمایت کی، ایم کیوایم نے احتجاجی ریلی نکالی تو وزیراعلی ہاس کے باہر کارکنان پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔،عامر خان نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے احتجاجی مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی پرزور مذمت کی، انہوں نے کہا کہ جب ساتھ بیٹھتے ہیں توسیاسی باتیں تو ہوتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاست ووٹر کی سہولت کے لئے ہی کرتے ہیں، حکومت میں بیٹھنا، عوام کو سہولیات دینا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، ہر پارٹی کی طرح حکومت میں آنا ہمارا بھی حق ہے۔عامرخان نے کہا کہ ہمارے پاس ایک وزارت ہے وہ بھی لے لیں، ایسی کوئی خواہش نہیں، سپریم کورٹ نے کہا کہ اختیارات بلدیاتی نمائندوں کومنتقل ہوں، چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے اس پر عمل درآمد ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک وزارت ہے وہ بھی واپس لے لیں ،ایسی کوئی خواہش نہیں، چوہدری صاحب نے کہا کہ سامان جمع ہوا ہے پکنا نہیں جب پکے گا تب فیصلہ کریں گے۔ ہر سیاسی جماعت کی اپنی سوچ اور فیصلے میں آزاد ہے، حکومت کے اتحادی ہیں مگر فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…