پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

فرانس نے پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکال کر سفری پابندیاں نرم کردیں

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد / پیرس(این این آئی) فرانس نے کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال کر سفری پابندیوں میں نرمی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کیلئے ایک اوربڑی کامیابی اْس وقت سامنے آئی جب فرانس کے وزارتِ خارجہ نے

ریڈ لسٹ ممالک کی فہرست کا اجرا کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال کر اورینج لسٹ میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد سفری پابندیاں بھی نرم ہوگئیں۔ریڈ لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستانی مسافروں کے فرانس جانے میں آسانیاں پیدا ہو گئیں جس کے بعد پاکستانی شہریوں کو اب فرانس پہنچ کر قرنطینہ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔واضح رہے کہ فرانس نے کورونا کی صورت حال کے پیش نظر مختلف ممالک کو تین رنگوں کی درجہ بندی میں رکھا ہے، جس کے تحت پہلی سبز دوسری اورنج تیسری ریڈ زیادہ خطرے والی ہے، ان تینوں ممالک سے آنے والوں کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ کورونا ویکسین کی دونوں خوارکیں لگوانا لازمی ہے جبکہ ریڈ لسٹ والے ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ اور پھر کورونا ٹیسٹ منفی آنا لازمی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…