پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کریش لینڈنگ ،پائلٹ کو85کروڑ کا بل بھیج دیا گیا

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں کریش لینڈنگ کے دوران طیارے کونقصان پہنچنے پر پائلٹ کو85 کروڑ کا بل بھیج دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوالیارائیرپورٹ پرکریش لینڈنگ کے دوران طیارے کو نقصان پہنچنے پر مدھیہ

پردیش کی ریاستی حکومت نے پائلٹ ماجد اخترکو85 کروڑ روپے کا بل بھیج دیا۔بھاری بل وصول ہونے پرناراض پائلٹ ماجد اخترکا کہنا تھا کہ انہیں رن وے پرموجود رکاوٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا جس کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارہ حفاظتی باڑ سے ٹکرا گیا۔پائلٹ ماجد اخترنے طیارے کی انشورنس نہ ہونے پرتحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ماجد اخترنے اپنے کوپائلٹ کے ساتھ کورونا کی وبا میں کورونا مریضوں کے ٹیسٹوں کے نمونے اورکورونا سے متعلق دوائیں مختلف شہروں میں پہنچانے کے آپریشن میں حصہ لیا تھا اوروہ گوالیار بھی کورونا سے متعلق دوائیں اورمریضوں کے ٹیسٹوں کے نمونے لے کرپہنچے تھے۔مدھیہ پردیش کی حکومت کی جانب سے ماجد اخترکوجاری چارج شیٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ کریش لینڈنگ کی وجہ سے 60 کروڑ کا طیارہ اسکریپ میں تبدیل ہوگیا جبکہ رن وے کی مرمت اوردیگراخراجات بھی برداشت کرنے پڑے اس لئے پائلٹ 85 کروڑروپے ادا کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…