منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کی سزا ٹھوس بنیاد وںپر نہیں، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے سمجھوتہ کیا، حامد خان کا تہلکہ خیزدعویٰ

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے ناراض رہنما نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کرتے ہوئےکہا ہے کہ نواز شریف کی سزا ٹھوس بنیاد وںپر نہیں، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے سمجھوتہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیانیہ مضبوط ہے کیونکہ آج پاکستانی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے

کردار کو عوام پہنچان گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی صحافی عمران وسیم کو انٹرویو دیتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کسی ٹھوس بات پر سزا بھی نہیں دی گئی اور جس معاملے پر ان کو نااہل کیا گیا ہے، اس پر لوگ آج تک بھی قائل نہیں ہو سکے۔قبل ازیں پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف سے معطل رکن حامد خان نے اپنے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی مفاد پرست، زمینوں پر قبضہ کرنے والا، شوگر اور کرپٹ مافیا انہیں پارٹی سے نہیں نکال سکتا اور اپنی ممبرشپ کے تحفظ کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائیں گے۔شوکاز کے جواب میں حامد خان نے مزید کہا کہ “پارٹی میرے لیے سب کچھ ہے، میں نے پارٹی کو بہت وقت دیا اور واضح کرتا ہوں کہ پارٹی کسی حالت میں نہیں چھوڑوں گا۔”حامد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے پارٹی ورکرز کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور یہ کہ ان کی آواز پارٹی ورکرز کی آواز ہے۔یاد رہے کہ 2 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے سینئر و ناراض رہنما حامد خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…