منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

شوہر بلال شاہ پر سنگین الزامات ، حریم شاہ نے پاک فوج سے مدد مانگ لی

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت سندھ پولیس کے اسپیشل برانچ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے انہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ ان کے اور ان کے شوہر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں، دوسری صورت میں وہ انہیں جواب بھی دیں گی۔حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں ایف آئی اے اور سندھ پولیس کے اسپیشل برانچ کے افسران اور عہدیداروں کے لیے

نہ صرف سخت زبان استعمال کی بلکہ ان کے لیے نامناسب جملے بھی کہے۔حریم شاہ نے دبنگ انداز میں کہا کہ ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ بکائو ادارے ہیں، ان کے افسران شراب نوشی کرتے اور بھتے لیتے ہیں۔ٹک ٹاکر کے مطابق ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ نے ان کے خلاف ذاتی حسد میں کارروائیاں شروع کیں مگر اب وہ ان کے شوہر بلاول شاہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر سید ہیں اور سید کبھی حرام نہیں کھاتے، ان کے پاس اپنی ملکیت اور جائداد ہے، ان کے حوالے سے اسپیشل برانچ کی رپورٹ غلط ہے کہ وہ بھتہ لیتے رہے ہیں۔حریم شاہ نے کہا کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کی کوئی اہمیت نہیں، وہ تین ہزار روپے میں رپورٹ بناتے اور بکتے ہیں۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ اگر ان کے شوہر بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث تھے تو پہلے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟انہوں نے شوہر بلاول شاہ کے خلاف اسپیشل برانچ کی رپورٹ اور ایف آئی اے کی کارروائی پر دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے نام لیے بغیر ان کے لیے نامناسب زبان بھی استعمال کی۔حریم شاہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ صرف پاک فوج کی عزت کرتی ہیں، کیوں کہ وہی ادارہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے کام کر رہا ہے۔انہوں کہا کہ وہ صرف اور صرف پاک فوج کے آگے جھکتی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ جیسے اداروں کے خلاف کارروائی کرکے ان کی مدد کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…