منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

اللہ کا شکر ہے اعظم خان نے پرچی کا جواب بلے سے دیا،والدہ

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق وکٹ کیپر معین خان کی اہلیہ اور اعظم خان کی والدہ نے مقامی میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ، اللہ کا شکر ہے اعظم نے پرچی کا جواب بلے سے دیا۔معین خان کی اہلیہ نے کہا کہ میرے بیٹے اعظم خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں منتخب کئے جانے

سے لے کر آج تک پرچی کہا جاتا ہے، حالانکہ اس کے پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔معین خان کی اہلیہ تسنیم خان نے کہا کہ جب لوگوں نے میرے بیٹے اعظم خان پر پرچی کے فقرے کسے میں نے اسی دن اللہ تعالی کے ہاتھ اٹھا کر دعا کی تھی کہ میرا بیٹا پرچی کا جواب دے۔تسنیم خان نے کہا کہ میں نے اس موقع پر اپنے بیٹے کی ہمت بندھائی اور اسے کہا کہ لوگوں کی فکر مت کرو اور طنز کا جواب اپنے بلے دو۔اعظم خان کی والدہ تسنیم خان نے کہا کہ میرا بیٹا دو سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلا اور اب اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے کھیلتا ہے اس کے کھیل میں دن بدن نکھار آتا جا رہا ہے۔اعظم خان کی والدہ تسنیم خان نے مزید کہا کہ اعظم کسی بھی ٹیم میں چلا جائے لیکن میری سپورٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہے اور میری خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 7 کی فاتح بنے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…