ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تاریخ طے پا گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی اسٹارجوڑی عالیہ بھٹ اور
رنبیرکپورکی شادی اپریل میں ہوگی۔ دونوں خاندانوں میں شادی کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں۔قبل ازیں بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق ایک بار پھر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی مایہ ناز اداکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ جوڑا رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے۔ای ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تیاریاں کی جاری ہیں اور خیال کیا جارہا ہے کہ جوڑا راجستھان کے علاقے رنتھمبور میں شادی کریں گے۔تاہم دوسری جانب یہ بھی خبریں ہیں کہ بھٹ خاندان نے عالیہ اور رنبیر کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔خیال رہے اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور گزشتہ چند سالوں سے ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہیں اور جلد شادی کے بندھن میں بھی بندھنے والے ہیں تاہم میڈیا کے پوچھنے پر ہر بار عالیہ شادی کی تاریخ والے سوال کو نظرانداز کردیتی ہیں۔