اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کاٹن اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی

datetime 7  فروری‬‮  2022 |

اسلا م آباد(آ ن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا  استعمال ناگزیر ہے،حکومت کسانوں کو جدید زرعی آلات، معیاری بیج اور کھاد پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ کسان کارڈ کی بدولت سبسڈی کا اصل فائدہ کسان کو ملنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر  صدارت  ملک میں زراعت بالخصوص کپاس کی پیداوار بڑھانے کے

حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہناتھا کہ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئے قوانین بنائے جایئں اور تمام شراکت داروں سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں کپاس کے معیاری بیج کی پیداوار کو جلد ممکن بنانے کے لیے بین الوزارتی کمیٹی  کے قیام کی منظوریدی گئی۔اجلاس میں پاکستان کاٹن اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری بھی دیدی گئی۔  اتھارٹی  معیاری بیج کی فراہمی،  مانیٹرنگ  اور پیداوار بڑھانے کے لیے تحقیق  کرے گی جبکہ کپاس اگانے والے کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئے قوانین  بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے اس وقت 4.17ملین ٹن گندم  کا اسٹاک موجود ہے۔ کھاد پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں   مل کر 15.5 ارب روپے سبسڈی فراہم کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق  فارمرز فورم کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے  جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے  غذائی تحفظ کر رہے ہیں۔ اس فورم کا  مقصد پالیسی  امور میں کسانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانا  اور ان کے مسائل جلد حل کرنا ہیں۔وزیر اعظم نے قومی کپاس کانفرنس منعقد کرانے کی منظوری بھی دی اور وزارت صنعت کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں ڈی اے پی کھاد کی مقامی پیداوار کے لیے  پلانٹس لگانے کے لیے فیزیبیلٹی مرتب کی جائے۔ اجلاس میں   وفاقی وزراء شوکت ترین، سید فخر امام، مشیر تجارت عبدالرزاق داود،  وزیر زراعت پنجاب سیدحسین جہانیاں اور سینئر حکام شریک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…